قیمت میں کمی لانے کیلئے تمام اقدامات بے سود’ چینی مزید مہنگی

ساہیوال (بیورو چیف) چینی مزید مہنگی، ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے تمام تراقدامات بیسود ثابت ہوئے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں دس روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 210 روپے تک فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں