اتراکھنڈ(شوبز نیوز)بھارتی گلوکار دلیر مہندی کی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے والی پرفارمنس کے دوران اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب ان پر لائیو گانے کے بجائے ریکارڈ شدہ آواز پر گانے کا الزام عائد کیا گیا۔دلیر مہندی کو اتراکھنڈ کے علاقے نریندرا نگر میں منعقدہ میلے میں پرفارم کرنا تھا، منتظمین کو توقع تھی کہ ان کی پرفارمنس میلے کی اہم تقریبات میں شامل ہو گی، تاہم شائقین اور وہاں موجود حکام نے جب انہیں ریکارڈ شدہ گانے پر لب ہلاتے دیکھا تو صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔واقعے کے دوران تقریب کے مہمانِ خصوصی ریاستی کابینہ کے وزیر سبودھ انیال اسٹیج پر پہنچ گئے اور گلوکار کی پرفارمنس پر تنقید کی۔ ان کے ردِعمل کے بعد اسٹیج پر تلخ کلامی اور پنڈال میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔




