لاہور (سپورٹس نیوز) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں پیڈل ٹینس کے فروغ اور اس کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں انٹرنیشنل معیار کے پیڈل ٹینس کورٹ تعمیر کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ کی تعمیر جلد شروع ہو رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو جدید گیم سے روشناس کرایا جا سکے،اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال ، ڈی جی سپورٹس خضر افضال چودھری،صدر پاکستان پیڈل فیڈریشن منصور علی خان، جنرل سیکرٹری فاحد بخش الہی، ایسوسی ایٹ سیکرٹری بیرسٹر بلال شفیق ودیگر نے شرکت کی ہے۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ سپورٹس بورڈ پنجاب عالمی سطح کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔




