لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعوی کیا ہے کہ ڈراما سیریل میں منٹو نہیں ہوں میں دکھائے جانے والے استاد اور طالبہ کے درمیان رومانوی تعلق کی وجہ سے لاہور کے کئی تعلیمی اداروں نے اپنے کیمپس میں ڈراموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔میں منٹو نہیں ہوں اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے سجل علی نے یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو رومانوی تعلق میں دکھایا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے ڈرامے کی ایک قسط میں سجل علی اپنی یونیورسٹی کی کلاس فیلو لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ خود کو اغوا کرنے کا ڈراما رچاتی ہیں۔




