لڑکی کو اغوا کرکے فروخت کرنیوالے گروہ کے دو افراد گرفتار

ساہیوال(بیورو چیف)نواحی چک 53/12.L سے زمیندار کی18سالہ بیٹی زینب کو اغوا کر کے گینگ ریپ دو لاکھ روپے سندھ میں فروخت کر دیا لڑ کی بر آمد گروہ کے دو عہدیدار گرفتار۔ تفصیلا ت کے مطابق اسی چک کے زمیندار غلام عباس کی 18سالہ بیٹی زینب 20 اگست 2025 کو صبح اپنے کھیتوں میں کپاس کی چنائی کے لئے جا رہی تھی تو راستہ میں نواز اور نذیر احمد نے پسٹل دکھا کر اغوا کر کے ایک موٹر سائیکل پر نامعلوم مقام پر لے جا کر کمر ہ میں بند کر دیا اور دونوں ملزموں نے باری باری ہوس کا نشانہ بنایابے ہوش کر کے سند ھ میں دھگڑی ضلع عمر کوٹ گروہ کے حامد اور غلام محمد کو دو لاکھ روپے میں فروخت کر دیا جو بد کاری کے اڈے پر لے گئے جہاں سے وہ ایک کار میں اسے فروخت کرنے کے لئے حیدر آباد جا رہے تھے کہ جیمس آباد سندھ کے مقام پر کار میں خاتون اور اسکے ساتھی ہوٹل پر کھانا کھانے لگے تو وہ موقع پا کر کار سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی جہاں سے اسے ایک معزز شخص نے موبائل فون پر27ستمبر کو اسکے والدین سے رابطہ کرا دیا جس کے بعد والدین28ستمبر کو واپس لے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں