فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے نواحی گائوں141گ ب میں ظلم کی داستان ایک بار پھر دہرائی گئی، ایس ایچ او سٹی سمندری رائے آفتاب کی جانب سے گائوں کے رہائشی لیب انچارج اور ایمبولینس ٹیکنیشن جواد کیخلاف مبینہ طور پر منشیات کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا الزام سامنے آ گیاہے ۔ جواد کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے اور اسے بلاجواز مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔پولیس نے ضرور ی کام کے بہانے گھر سے بلایا اور تھانے میں لیجا کر جھوٹا مقدمہ درج کردیا انہوں نے مقف اختیار کیا کہ جواد کا کسی بھی قسم کی منشیات سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کے خلاف اس سے قبل کوئی منشیات کا مقدمہ درج ہے۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے مخالفین کی ایما پر ہمیں بدنام کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا اور احتجاج پر خاندان کے دیگر افراد پر مقدمات بنانیکی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔




