نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں تیزی اور ونڈ اور سولر پاور کے لیے بڑے بیٹری سسٹمز کی تعمیر کے باعث لیتھیم کی مانگ آسمان کو چھو رہی ہے، مگر لیتھیم تیار کرنا اب بھی ایک سست، مہنگا اور ماحول کے لیے نقصان دہ عمل سمجھا جاتا ہے۔اب کولمبیا یونیورسٹی سکول آف انجینئرنگ اینڈ سائنسز کے محققین نے لیتھیم نکالنے کی ایک جدید ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے، جو اس عمل کو تیز، کم آلودہ اور زیادہ مثر بنا سکتی ہے۔جرنل جول میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس نئے طریقہ کار کو سوئچ ایبل سالوینٹ سلیکٹو ایکسٹریکشن (S3E) کا نام دیا گیا ہے۔




