ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے پودے لگانا ضروری ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر اور امجد سعید کی جانب سے کلمہ چوک کمالیہ میں پودے لگائے گئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر کا کہنا تھا کہ ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے ماحولیاتی آلودگی اور سمو گ کے خاتمہ کے لیے درختوں اور پودوں کا لگایا جانابہت ضروری ہے۔ پودے موسم کو معتدل اور خوشگوار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کے ہر شہری کو ہرصورت ایک پودا لگا کرشجر کاری مہم کو کامیاب کرنا چاہیے ۔تاکہ ہمارا شہر سرسبز و شاداب اورخو بصورت ہواور ہماری آنے والی نسلیں ایک بہتر اور صاف ستھری آب و ہوا میں سانس لے سکیں ۔آلودگی خواہ کسی بھی قسم کی ہو اس سے انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہیں درخت لگانے یا شجر کاری سے ہم ماحولیات کے منفی اثرات سے بچا ممکن بنا سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں