سرگودھا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے اپنے دفتر کے سبزہ زار میں جاری شجرکاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ہمراہ پودا لگا کر مہم کا عملی مظاہرہ کیا۔ ہارٹیکچر اتھارٹی کی جانب شہر بھر میں مجموعی طور پر 16 سو پودے لگائے گئے۔ جن میں سے 15 سو پودے چدھر چوک کے علاقے میں لگائے جبکہ سو پودے نئے ڈی سی کمپلیکس لگائے گئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈکوارٹر محمد ارشد وٹو اور ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی چوہدری محمد ارشد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں شجرکاری مہم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے طلبہ کی جانب سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحول کو سرسبز بنانے کا پیغام دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔




