ماحول آلودہ کرنے پر تین بار بی کیو سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحول کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر سرفراز انجم نے فیلڈ ٹیم کے ہمراہ رجانہ میں باربی کیو پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ انسپکٹر ماحولیات عرفان کھیتران بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔دھویں کے اخراج کی روک تھام کیلئے لازمی سکشن ہڈ نصب نہ کرنے پر 3 باربی کیو پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔ محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق متعلقہ پوائنٹس کو سکشن ہڈ کی تنصیب کیلئے پہلے ہی نوٹسز جاری کیے گئے تھے، تاہم عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں