خانیوال (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کی زیر نگرانی ادارہ تحفظ ماحول خانیوال نے جانوروں کی چربی پگھلا کر ماحول کو آلودہ کرنے والی بھٹی واقع چک نمبر 10R/133تحصیل جہانیاں مسمار کر دی ۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے غیر قانونی طور پر چربی پگھلانے والے یونٹس کو صوبہ بھر میں چلانے پر پابندی عائد کر دی۔ ادارہ تحفظ ماحول ستھرا پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ مل کر ماحول دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں۔




