ماموں کانجن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

ماموں کانجن(نامہ نگار ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گراں فروشوں کیخلاف کاروائیاں ، متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کردئیے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تاند لیا نوالا ازکا سحر کے احکامات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری ابرار احمد جٹ نے ماموں کانجن ،بنگلہ چوک و گردونواح میں گراں فروشی کرنیوالے دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کردئیے اشیا خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالے دوکانداروں جن میں چکن فروش ، سبز ی ،فروٹ فروشوں کوجرمانے کئے گئے دوکاندار وں کو ریٹ لسٹیں واضع طور پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی دوکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کو جرمانوں کیساتھ ساتھ جیل کی بھی ہوا کھانا پڑے گی اشیا خردونوش کی قیمتوں پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا دوکاندار اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ قانونی کاروائی کیلئے تیار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں