ماموں کانجن(نامہ نگار ) ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر کی دبنگ کاروائی ،شراب کشیدہ کرنے والی چالو بھٹی سمیت 400لیٹر دیسی شراب پکڑ لی ،ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا’ ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے نواحی گائوں 510گ ب میں مخبر کی اطلاع پر شراب کشیدہ کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی، ملزم بابر ولد منیر نے اپنی ڈھاری پر دیسی شراب کی بھٹی لگا رکھی کہ رنگے ہاتھوں پولیس نے پکڑ لیا، ملزم سے 400لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔ پولیس نے چالو بھٹی سمیت دیگر شراب کشیدہ کرنیوالے آلات بھی اپنے قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا۔ ایس ایچ او مدثر قادر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کاروائی کا سلسلہ کا امتیاز جاری رہے گا۔




