ماموں کانجن(نامہ نگار)مامونکانجن کے سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے مامونکانجن شہر کے منتخب پہلے اور اب منتخب ہونیوالوں نمائندو ں اور دوسراے ذمہ دار حکام کے بے حسی کے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنے بہترین مینڈیٹ سے کامیاب کرواکرمنتخب کروایا لیکن مامونکانجن کی پسماندگی کا منظر ہڑپہ اور موہنجوداروں کے آثار ظاہر کرتا ہے۔ حکومتی فنڈز نہ جانے کہاں غائب ہوئے۔ تعلیم و صحت ، صاف پانی، سڑکوں ، گلیوں کی تعمیر ، سٹریٹ لائٹ، سیوریج کا اچھا نظام اور دوسری بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی عوام کا حق ہے ان کو ان سہولیات سے محروم رکھنا حقوق انسانی کی خلاف ورزی اور عوام کے ووٹ کی توہین ہے۔نیب کو فنڈز کے بارے پوری تفتیش کرنی چاہیے اور فنڈز ڈکارنے والوں کو شکنجہ میں لاکر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔مامونکانجن کے شہری تعمیرو ترقی کے کام چاہتے ہیں کوئی خزانہ نہیں مانگتے یہ فنڈز انہی کے ہیں۔




