ماڈل عبیر اسد خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

جدہ (شوبز نیوز) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل عبیر اسد خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل عبیر اسد نے فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں وہ حرم شریف میں موجود ہیں اور عبایا پہنی ہوئی ہیں۔مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد اور دعائیں دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں