ماڑی انڈس ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلایا جائے

صفدرآباد( نامہ نگار)ماڑی انڈس ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلا کر صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر مستقل سٹاپ دیا جائے۔جرنلسٹ محمد ادریس نوری اورملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار نے ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار سے ایک انٹر ویو میںوفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عوام کی سہولت کے لئے ماڑی انڈس ٹرین کا اسٹاپ مستقل بنیادوں پر منظور کیا جائے نیز اس ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلایا جائے تا کہ فیصل آباد ،چک جھمرہ،سانگلہ ہل ،صفدرآباد کے عوام کو بھی سہولت مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں