کراچی (شوبز نیوز) فلم ساز وجاہت رئوف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو کئی سال قبل ایک نظر میں دیکھتے ہی میوزک ٹی وی چینل پر بطور ویڈیو جوکی (وی جے) رکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔وجاہت رئوف نے حال ہی میں اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں وجاہت رئوف نے واضح کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو فلم انڈسٹری میں متعارف نہیں کرایا، وہ پہلے سے ہی کام کر رہی تھیں۔ان کے مطابق ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے تقریبا چار سال کا عرصہ گزر گیا تھا تو انہوں نے اداکارہ کو فلموں میں کاسٹ کرنا شروع کیا۔فلم ساز و پروڈیوسر نے کہا کہ البتہ ماہرہ خان کو انہوں نے بطور وی جے پہلا موقع دیا اور انہوں نے ان کا کیریئر شروع سے دیکھا۔




