متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے

سرگودہا (بیورو چیف) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی سرپرستی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی ٹیمیں تحصیل کوٹمومن کے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر متاثرہ خاندانوں تک امدادی سامان پہنچا رہی ہے تاکہ کسی بھی متاثرہ شخص کو ریلیف کے حصول میں دشواری نہ ہو۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ عوام کی مدد اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں