سرگودھا ( بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت واسا (WASA) اور پی ایم یو لوکل گورنمنٹ (PMU LG) کے پی ڈی پی منصوبوں پر عمل درآمد اور ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر/ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز پی ایم یو لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز ڈویلپمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نے شرکت کی۔ اجلا س کے دوران ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز پی ڈی پی نے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، جاری کاموں اور منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، کام کے معیار اور مؤثر مانیٹرنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔




