کراچی (شوبز نیوز) مقبول ڈرامے جمع تقسیم میں سدرہ کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ نزیہا زینب نے کہا ہے کہ انہیں اداکارہ علیزے شاہ کی بہن قرار دینا بری بات نہیں، انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔نزیہا زینب نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں نادیہ خان سے بات کرتے ہوئے ڈرامے جمع تقسیم کی کہانی اور کرداروں پر بھی بات کی۔انہوں نے ڈرامے میں ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ اچھے ہیں۔




