مجھے ہمیشہ موسیقی سیکھنے کی شدید خواہش رہی’ امیتابھ بچن

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے 84سال کی عمر میں اپنے ایک ایسے خواب کا انکشاف کیا ہے جو وہ اب تک پورا نہیں کر سکے۔کون بنے گا کروڑ پتی کے 18 ویں سیزن کی ایک قسط میں امیدوار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ موسیقی سیکھنے کی شدید خواہش رہی، تاہم میں کبھی اس فن کو سیکھ نہیں سکا۔امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے گھر میں کئی طرح کے موسیقی کے آلات موجود ہیں لیکن مجھے کوئی بھی بجانا نہیں آتا۔اداکار کے مطابق جب میں گلوکاروں، موسیقاروں اور ستار نوازوں کو بہترین انداز میں فن کا مظاہرہ کرتے دیکھتا ہوں تو مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میں نے بھی موسیقی کیوں نہیں سیکھی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے گھر میں تقریبا ہر قسم کے موسیقی کے آلات جمع کر رکھے ہیں اور ان کو پھولوں اور ہاروں سے سجاتا بھی ہوں، اس امید کے ساتھ کہ ایک دن انہیں بجانا سیکھ لوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں