محمد رضوان نے صحافی کے سوال پر کیا کہا؟

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے اوپر عائد الزامات کے سوال کا جواب صحافی کو دے دیا۔سائبر کرائم کے نوٹس پر کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوئے، انکوائری سے متعلق سوالوں پر رضوان نے جواب نہ دیا بس اتنا کہا کہ ان سے پوچھ لیں۔صحافی نیسوال کیا کہ آپ پر کیا الزامات ہیں؟ بولے یہ آپ ان ہی سے پوچھیں، صحافی نے پوچھا الزام ہے کہ تحقیقات میں آپ تعاون نہیں کررہے، اس پر رضوان مسکراتے ہوئے آفس میں داخل ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کیخلاف آن لائن بیٹنگ اور جوئیکے شبے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں