لاہور (بیوروچیف) پنجاب کابینہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فیلڈ آپریشنز کو مزید موثر بنانے کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی فراہمی سے فیلڈ افسران ریونیو کلیکشن، انسپکشن اور انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں مثر انداز میں کارروائیاں کر سکیں گے۔منظوری کے بعد محکمہ کو جدید گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ محصولات کی وصولی اور فیلڈ آپریشنز کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔




