محکمہ ریونیو کی مبینہ غفلت ،کروڑوں کی سرکاری اراضی پر مافیا کا قبضہ

گوجرہ(نامہ نگار)محکمہ ریونیو کی مبینہ غفلت اور مقامی حکام کی عدم توجہی کے سبب کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی تاحال قبضہ مافیا کے زیر تسلط ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے واضح احکامات کو تقریباً ایک سال گزر جانے کے باوجود چک نمبر 433 ج ب، تحصیل گوجرہ کی سرکاری اراضی کو تاحال شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ قیمتی رقبہ قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر ہے۔ذرائع کے مطابق، محکمہ ریونیو کی جانب سے اس رقبے کو سرکاری ملکیت میں محفوظ نہ کرنے کے باعث حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی ہے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔اور قبضہ مافیا کے ارکان اس سے قبل بھی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی فروخت کر چکے ہیں۔ مقامی شہریوں نے اس پورے عمل میں متعلقہ پٹواری پر قبضہ مافیا کیساتھ ساز باز کا الزام لگایا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری، اور کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے اورملوث افرادکے خلاف فوری قانونی کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں