3

محکمہ زراعت کے چوکیدار کی مبینہ طور پر خودکشی

گوجرہ(نامہ نگار)محکمہ زراعت کے چوکیدار نے دفتر میں گلے میں پھندا ڈا ل کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 227 گ ب کا محمد آ صف اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر زراعت کے دفتر میں بطور چو کیدار ڈیوٹی تعینات تھا جو اتوار کو چھٹی کے دن ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس نے دفتر کی چھت کے پنکھا سے پھندا ڈا ل کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر زراعت گلزار شا ہد نے چوکیدار سے موبا ئل پر رابط کیا رابطہ نہ ہو نے پر دفتر پہنچا تو اسکی نعش لٹکتی ہو ئی پا ئی گئی اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کردی اور پو سٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوا لے کر دی ہے اور مصروف کا رروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں