محکمہ ماحولیات پنجاب کابڑا فیصلہ ‘باربی کیو پر سخت پابندیاں عائد

لاہور (بیوروچیف) محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو پوائنٹس کیخلا ف سخت کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ ڈائر یکٹر جنرل ماحولیات عمران حامد شیخ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف فوری طور پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق کھلی جگہوں پردھواں، چکنائی اور بدبو پھیلانے والے ہوٹلزاور باربی کیو مراکز ماحول اور شہری صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔اس ضمن میں تمام مالکان کو 15روز کے اندر اپنے کچن اور باربی کیو ایریازمیں سکشن ہوڈزنصب کرنیکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ڈی جی عمران حامد شیخ نے کہا کہ مقررہ مدت کے بعد خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ماحو لیاتی قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں