فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈٹ آفیسر مختار احمد پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کا امتحان پاس کر کے اسسٹنٹ کمشنر بن گئے۔ ہونہار آفیسر مختار احمد نے محنت’ لگن اور استقامت سے یہ مقام حاصل کیا، ان کے عزیز واقارب اور دوستوں نے اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی پورے خاندان کیلئے باعث فخر ہے۔ اﷲ تعالیٰ مختار احمد کو مزید عزت اور کامیابی عطا فرمائے۔




