مرزا سجاد کا اختیارات ملتے ہی تجاوزات کیخلاف آپریشن

جڑانوالہ(نامہ نگار) مرزا سجاد نے میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ انسپکٹر کے اختیارات ملتے ہی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل نے میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ انسپکٹر کی سیٹ پر مرزا سجاد کو تعینات کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے انکروچمنٹ انسپکٹر کی سیٹ پر تعینات ہونیوالے مرزا سجاد نے چارج سنبھالتے ہی باقاعدہ طور پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے مذکور نے انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ 240 موڑ ختم نبوت چوک کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پختہ تعمیرات کو مسمار کر دیا اور مین شاہراہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا ہے مذکور کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو چاہیے کہ سرکاری فٹ پاتھ اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کو خود بخود ختم کر دیں اور میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ سکواڈ کیساتھ تعاون کریں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن شروع ہونے پر عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل اور انکروچمنٹ انسپکٹر مرزا سجاد کی کاوش کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں