ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ انہی اقدامات کے تحت پیرمحل میں جدید سہولیات سے آراستہ سپیشل چلڈرن فرینڈلی عمارت کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نعیم سندھو کی نگرانی میں مکمل کی جا رہی ہے۔10کنال 7 مرلہ رقبہ پر تعمیر ہونیوالی یہ عمارت 146ملین ر و پے کی لاگت سے 30 جون 2027تک مکمل ہو گی ۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد نابینا، سماعت سے محروم، ذہنی للکار اور جسمانی معذور بچوں کے لیے جدید کلاس رومز، تھراپی رومز، ریلنگ اور ریمپ سمیت تمام سہولتیں فراہم ہوں گی تاکہ وہ تعلیم و تربیت کے عمل میں کسی رکاوٹ کے بغیر شریک ہو سکیں۔ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ حیدر علی نے ڈی ای او فیصل آباد ڈویژن خالدہ پروین کی ہدایات پر زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔




