مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں، DCٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گڈ گورننس اور شہری سہولیات میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے جنرل بس اسٹینڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بس اسٹینڈ کے انتظامات، صفائی، روشنی، سکیورٹی اور مسافروں کے لیے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں اور صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں