مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) پاکستان ریلوے کی کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوران مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 50 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق جون میں ملک بھر میں چلنے والی 928مسافر ٹرینوں میں سے 352ٹرینیں تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچیں، جبکہ مختلف وجوہات کے باعث ٹرین آپریشن کے 1,714 گھنٹے ضائع ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق کنیکٹنگ ریل لنکس کے باعث 449گھنٹے، ٹریک پر فنی رکاوٹوں کی وجہ سے 309 گھنٹے، انجنوں میں خرابی کے باعث 162گھنٹے، کوچز کی خرابی سے 147 گھنٹے اور سگنل سسٹم میں خرابی کے باعث 164 گھنٹے آپریشن متاثر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں