مستحق افراد میں بلا سود قرض دینے کی تقریب

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں اخوت کی جانب سے مستحق افراد میں بلاسود قرضوں کی تقسیم کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امیدواربرائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہداقبال گجر تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شاہد اقبال گجر نے کہا اخوت کا اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام غریب اور سفید پوش طبقے کو پاں پر کھڑا کرنے کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں