مسرت جبیں کا تبادلہ،عمران حامد ڈویژنل کمشنر فیصل آباد تعینات

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )مسرت جبیں کا تبادلہ ، عمران حامد ڈویژنل کمشنر فیصل آباد تعینات،پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،قبل ازیں عمران حامد DG انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پنجاب(EPA) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ،وہ ڈپٹی کمشنر فیصل آبادبھی رہ چکے ہیں،ایک دو روز میں ڈویژنل کمشنر فیصل آبادکاچارج سنبھال لیں گے ،پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے مزید افسران کا بھی تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں جن میں اویس مشتاق کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ،ماہم آصف ملک کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد اکرام ملک کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ، بابر صاحب دین کو ڈپٹی کمشنر جھنگ ،حنا ارشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال ،رائنا حمید کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب،سید محمد عباس شاہ کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ، سید موسیٰ رضا کو ڈائریکٹر جنرل انوارئرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی،منصور احمد کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ،عمر جاوید کو ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی تعینات ،عمر عباس میلا کو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں