مسلح افراد کی فائرنگ،زخمی حالات میں مخالف کا اغواء کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ 40 ج ب میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا اور زخمی حالت میں کار میں ڈال کر اغواء کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے زیردفعہ 365/324 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان انتخاب علی وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 40 ج ب کے رہائشی احسان نے بتایا کہ انکی ملزمان انتخاب علی وغیرہ سے عداوت بازی چل رہی تھی، گزشتہ روز ملزمان نے بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر اسکے بھائی یوسف کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا اور پھر خون میں لت پت یوسف کو کار میں ڈال کر اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پتہ جوئی کی لیکن مغوی کا علم نہ ہو سکا، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں