ساہیوال (بیوروچیف) ڈاکو دوکانداروں، ریٹائرڈ آفیسر اور زمینداروں سے 20لاکھ 88 ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل اور 5 موبائل لوٹ کر لے گئے، چار ڈا کو گر فتار۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر ماڈل سٹی میں بلال خاں سے موٹر سائیکل نمبر 1964 اے کیو،نقدی، انگوٹھی دس ہزار روپے، بابا فرید پارک میں شعیب نصیر انٹرنیشنل ہسپتال ملازم سے مو بائل، نقدی 9 ہزار روپے، عارفوالا بائی پاس پر ریٹائر ڈسرکاری آفیسر عبدالرزاق طاہر سے نقدی 50 ہزارروپے،فتو موڑ پر راشم علی ڈرائیور سے موبائل، چک 77 پانچ ایل کے قریب امیر دوکاندار سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی، 3 لاکھ روپے کے زیورات، چک 100 نو ایل کے قریب ارسلان ثاقب کے ڈیرہ سے 15 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور مہرہ آباد ٹاؤن ہائی سکول 39 بارہ ایل افتخار اعوان سے 44 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس فتح شیر، غلہ منڈی، یوسف والا، ڈیرہ رحیم اور صدر چیچہ وطنی نے بلال خاں، شعیب نصیر، عبدالرزاق طاہر، راشم علی، امیر، ارسلان ثاقب، افتخار اعوان کی مدعیت میں 7 مقدمات 392,382 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔




