مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل

نواڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلمان خاتون کیساتھ مبینہ بدسلوکی اور مذہبی تذلیل کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔رپورٹس کیمطابق بہار کے ضلع نواڈا کے علاقے کمل پور میں ہجوم نے مبینہ طور پر خاتون کا برقع کھینچا، نقاب اتروایا اور زبردستی اس کی پیشانی پرسندور لگایا،اس دوران مذہبی نعرے بھی لگائے گئے۔ذرائع کیمطابق خاتون کی مزاحمت کے باوجود ہجوم ویڈیو بناتا رہا اور خاتون کے اسکوٹرپر روانہ ہونیکی کوشش کے باوجود اسکا تعاقب بھی کیا گیا۔ گزشتہ دسمبرمیں بہارکے ہی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں