مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ کے سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئیدن رات کوشا ں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی پالیسیوں کا محور صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا، ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے ، بجلی کے منصوبے ، سڑکوں کا جال اور جدید انفراسٹرکچر اسی جماعت کا کارنامہ ہے ۔مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو بحرانوں سے نکال کر ملک کو مضبوط معیشت اور روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتی ہے ۔ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں