28

مشتعل افراد نے کلہاڑیوں کے وار کرکے مخالف قتل کردیا،خاتون سمیت4زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ باہلک کے علاقہ 600 گ ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کر کے ایک شخص کو قتل اور خاتون سمیت 4افراد کو بری طرح زخمی کر دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 600 گ ب کے رہائشی لیاقت علی نے بتایا کہ گزشتہ روز زہرے خان کا ملزمان نیاز وغیرہ سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تو زہرے خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ مشتعل ملزمان نیاز’ علی شیر’ علی اکبر’ عامر’ علی احمد’ امجد’ عابد اور بابر وغیرہ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر آئے اور آتے ہی ان پر حملہ کر دیا، کلہاڑی لگنے سے زہرے خان’ اسکی عزیزہ شہناز بی بی’ ذاکر’ علی شیر اور احد علی بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر زہرے خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں