مشتعل نوجوان نے گاڑی سرکاری ڈالے پرچڑھا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ روڈالہ کے علاقہ 277گ ب میں معمولی جھگڑے پرمشتعل نوجوان نے گاڑی سرکاری ڈالے پر چڑھا دی ،ڈالہ میں سوار سب انسپکٹر بری طرح زخمی ہو گیا۔ سب انسپکٹر نوید نے بتایا کہ ملزم سفیان نے ذاتی رنجش پر گاڑی سرکاری ڈالے پر چڑھادی۔ اس نے پھلانگ کر جان بچائی، جبکہ ڈالہ میں سوار سب انسپکٹر منصور بری طرح زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں