کیلیفورنیا(سپورٹس نیوز)مشہور ریسلر بینجمن سیٹرلی کی اچانک اور افسوسناک موت کی وجہ قدرتی قرار دی گئی ہے۔کیلیفورنیا پوسٹ نے کک کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر کے ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ 40 سالہ سیٹرلی کی موت برونکائیل دمے کے باعث ہوئی۔یہ سانس کی ایک دائمی بیماری ہے جس میں پھیپھڑوں کی سانس کی نالیاں سوجن کا شکار ہو جاتی ہیں، سکڑ جاتی ہیں اور ان میں اضافی بلغم پیدا ہونے لگتا ہے جس کے باعث معمول کے مطابق سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔بینجمن سیٹرلی 27 ستمبر کو سہ پہر تقریباً 4 بجے امریکی ریاست الینوائے میں ایک کرائے کی گاڑی میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، حکام جائے وقوعہ پر پہنچنے کے چند منٹ بعد ہی انہیں مردہ قرار دے چکے تھے۔




