کورت دیرہ (سپورٹس نیوز) مصر کے معروف فٹبالر محمد صلاح سے ترک عوام کی والہانہ عقیدت کا منفرد انداز سامنے آیا ہے، جہاں ان کی ایک تصویر نے ترکیے کی وادی کو فٹبال شائقین کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ محمد صلاح نے چند روز قبل ترکیے کے دورے کے دوران طرابزون کی وادی کورت دیرہ کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے وادی میں ایک پتھر پر بیٹھ کر تصویر بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔محمد صلاح کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد ترک فٹبال شائقین کی بڑی تعداد نے اسی مقام کا رخ کرنا شروع کر دیا۔ شائقین اس پتھر کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس پر بیٹھ کر تصاویر اور ویڈیوز بھی بنانے لگے۔رپورٹس کے مطابق شائقین کی مسلسل آمد کے باعث وادی کے اطراف میں چہل پہل بڑھ گئی، لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر وہاں کھانے پینے کے اسٹالز بھی قائم ہو گئے۔ ہ ترک فٹبال شائقین نے وادی کا نام محمد صلاح سے منسوب کر دیا۔




