مصنوعی ذہانت زندگی کے ہرشعبے میں انقلاب لا رہی ہے

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت صنعت کا مستقبل اور کیریئر کی تشکیل کے عنوان سے ایک اہم انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ممتاز ٹیکنالوجی ایکسپرٹ اور انسائٹ ایون کے سی ای او و آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹرانسفارمیشن لیڈر فرحان مرتضی نے خصوصی شرکت کی۔فرحان مرتضی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے جدید صنعتوں میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار، مستقبل کے کیریئر کے مواقع اور بدلتے ہوئے ٹیکنالوجیکل منظرنامے پر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی تعلیم، کاروبار، صحت اور ٹیکنالوجی سمیت زندگی کے ہر شعبے میں انقلاب لا رہی ہے ۔ موجودہ دور میں کامیابی کے لیے طلبا کو نئی تکنیکیں سیکھنے ، اپ سکل ہونے اور تخلیقی و انوویٹو سوچ کو اپنانا ناگزیر ہے اور طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ وقت کے ساتھ چلتے ہوئے جدید سکلز حاصل کریں تاکہ تیزی سے بدلتی جاب مارکیٹ میں اپنا مثر کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں