مظلوم فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ اور حارث علی وڑائچ نے کہاہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناکام ہو چکا ہے ۔ اسرائیل کے خلاف پر امن آواز اٹھانا سب کا حق ہے ۔ ۔ غزہ امن معاہدے پر حماس کے ساتھ ہیں ۔فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ۔ امریکہ و اسرائیل کو غزہ جنگ کے میدان میں بدترین شکست ہوئی اب مذاکرات کے میدان میں بھی ان کو شکست ہو گی ۔ ٹرمپ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کیخلاف ایک گہری سازش ہے دنیا بھر سے امریکی بالادستی کے دور کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔ امریکہ و اسرائیل مشرق وسطی میں کبھی اپنے مفادات پورے نہیں کر سکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں