فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معرکہ حق بنیان مرصوص کا سال پورا ہونے پر جملہ مکاتبِ فکرکے اکابر شیوخ الاسلام نے ملک کے ممتاز عالمِ دین علامہ محمدریاض کھرل کی زیرِارادت متفقہ بیانیہ باہمی روابط پردیاہے کہ بنیان مرصوص وہ معرکہِ حق ھے جونصرتِ خداوندی سے لازوال انمٹ نقوش چھوڑ گیا تاریخ کاروشن باب اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن ھوا ریاستی نظم مسلح افواج کوزبردست خراجِ تحسین اورشھداء کوسلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں شرکاِ بیانیہ محبوب المشائخ صاحبزادہ سید محمدایوب شاہ عالمی مبلغ صاحبزادسید محمدمعصوم شاہ ڈاکٹر پروفیسرسید افتخار حسین نقوی پیر محمدصدیق الرحمن احمدخالقی سید محمد منصور الحق شاہ صاحبزادہ احمد رضا قاری غلام اللہ خان پیر قاری محمد عاشق نعیمی علامہ محمد اکمل رضوی علامہ عزیز الحسن اعوان صاحبزادہ ابرار حسین جلوی علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور مولانا اصغر علی گولڑوی مولانا سجاد حسین سرداری علامہ رضا امین سیفی حافظ محمد اکرم نقشبندی صاحبزادہ جاوید احمد رضوی صاحبزادہ سید مقبول حسین شاہ مولانا امتیاز حسین محبوبی و دیگر جملہ مکاتب کے علما و مشائخ نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان متفقہ بیانیہ امن و محبت کا مظہر ہے دفاع و تحفظ وطن کے لیے اس کو عام ہونا چاہیے تاکہ دشمن قوتوں کے عزائم کو قومی اتحاد سے خاک میں ملا دیں بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کا عزم کرتے ہیں اسکو ہرگز نہیں ٹوٹنے دیں گے اور پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کر کے خطے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ دنیا معترف ہے سب سے زیادہ نقصان امت مسلمہ کا ہو رہا تھا، ہر پاکستانی دعا گو ہے کہ مذاکرات کا عمل نتیجہ خیز ثابت ہو ۔




