معمولی جھگڑے پر ہوٹل ملازم نے ساتھی کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ فریدی چوک کے قریب معمولی جھگڑے پر ہوٹل ملازم نے ساتھی کو مکا مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 18سالہ عبدالرحمن ولد غلام مرتضیٰ سکنہ ننکانہ اور قمر ملت روڈ پر فریدی چوک کے قریب ویلکم تکہ شاپ پر کام کرتے تھے، کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا تو مشتعل ملزم قمر نے عبدالرحمن کو مکا مارا تو وہ سیڑھیوں سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، سر میں شدید چوٹ آنے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل قمر کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں