معیاری تعلیم ہی قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سنٹر فار ایکسیلنس (دانش سکول)پیرمحل کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل ممتاز حسین شاکر نے ادارے کی تعلیمی کارکردگی، تدر یسی سرگرمیوں اور دستیاب سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کو جاری تعلیمی منصوبوں، تدریسی معیار اور انتظامی امور کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل وقاص ظفر سمیت تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی اور تعلیمی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ دانش سکول حکومت پنجاب کا وڑنری منصوبہ ہے جس کا مقصد معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ کی کردار سازی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ نچلے طبقے کے ہونہار طلبہ کو بھی جدید سہولیات کے ساتھ بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں