معیشت اعداد و شمار میں بہتر عام شہری کے حالات بدتر

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)معیشت اعداد و شمار میں بہتر عام شہری کے حالات بدتر’ حکمران طبقہ ہمیشہ سے بہتر معاشی اعداد و شمار ہی دکھاتا رہا جبکہ عام آدمی پر بوجھ بڑھتا ہی جا رہا ہے شہری، حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لئے براہ راست موثر اقدامات عمل میں لائے۔ مہنگائی کی لہر نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے موجودہ حالات میں غریب طبقے کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس کا گزر بسر بھی مشکل ہو چکا ہے جبکہ حکومت میں ہمیشہ کی طرح معیشت کو اعداد و شمار میں بہتر ہوتا دکھا رہی ہے عام شہری کے لئے اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی پورا کرنا انتہائی مشکل
عمل ہو چکا ہے جبکہ کے حکمران طبقہ ہمیشہ کی طرح معاشی اعداد و شمار میں بہتری دکھا رہا ہوتا ہے عام آدمی پر مہنگائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ نے قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے معیشت کے اعداد و شمار کی بجائے اگر عام آدمی کے حالات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کیے جائیں تو حالات میں بہتری دنوں میں آ سکتی ہے ان خیالات کا اظہار محمد عباس جٹ محمد افضل وٹو شیخ عبدالرزاق جنید یاسر علی سمیت دیگر شہریوں نے کیا شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت عام آدمی کے حالات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرتی ہے تو عوامی سطح پر بھی پذیرائی میں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں