سرگودھا(بیوروچیف) حکومت وقت کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئیاقدامات کرنے چاہیے مہنگائی سے پسی عوا م کا کوئی پرسان حال نہیں۔ان خیالات کا اظہار سرگود ھا کے معروف نوجوان سماجی رہنما ماسٹر احسان احمد عرف شانی نے کیا انہوں نے کہا کہ معشیت کی بحالی عوام کی خوشحالی شہباز حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے قائد کے بنائے پاکستان میں عوام غربت ۔ مہنگائی۔بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے ظالمانہ بجلی گیس کے بل عوام کے لیے جان لیوا بن گیے ہیں ماسٹر احسان احمد نے مزید کہا کہ حکومت کو بانی پی۔ٹی۔آئی کے سحر سے نکل کر مہنگائی کم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کرے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سا بق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی ہیںوہ پنجا ب جیسے بڑے صوبے کو چلانے کی بھرپور اہلیت رکھتی ھیں انکو چاہئیے کہ غربت مہنگائی سے ستائی عوام کے زخموں پر مرہم رکھے آٹا روٹی کے علاوہ گھی چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کریں۔




