سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے بھارتی حکو مت کے ترقیاتی دعوں کی حقیقت ایک بار پھر آشکار کر دی ہے۔بین الاقوامی فورمز پر ترقی اور خوشحالی کے دعوے کرنے والی بھارتی حکومت کا اصل چہرہ سری نگر کے علاقے بٹامالو میں واضح طور پر سامنے آگیا ہے۔بٹامالو کے شگن محلہ میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہری احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو چکی ہے۔مظاہرین کے مطابق خواتین، بزرگ اور بچے سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں جبکہ عوام مہنگے داموں نجی ذرائع سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔




