فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرنے کہاہے کہ کشمیر کے عوام بھی اقلیتوں میں شمار ہوتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جو دنیا بھر میں دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔ حقوق اور انصا ف کے اصولوں کا اطلاق بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ خواتین، اقلیتوں، بچوں اور ماحولیات کے حقو ق بنیادی اور ناقابلِ تردید ہیں ۔ اُنہو ں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالا ئی دریا کنارے ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیر یں دریا کنارے ممالک کے حقو ق کا احترام کریں، پانی کے منصفانہ اور منظم استعمال کے بغیر علاقا ئی استحکام، پائیدار ترقی اور انسانی سلامتی ممکن نہیں۔اُن کاکہناتھاکہ فیض حمیدکوملنے والی سزاسے فیلڈمارشل چیف ڈیفنس عاصم منیرکاویژن واضح ہوگیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی جمہوریت کے خلاف سازش نہیں کرے گا۔




